23 مارچ 2014 - 19:30
شام میں فوجی کمانڈر اور بشار الاسد کے چچیرے بھائی ہلال اسد کی شہادت

شام کے ساحلی علاقے لاذقيہ کے شمال میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شامی فوج کے اہم کمانڈر اور صدر بشار الاسد کے چچیرے بھائی ہلال اسد شہید ہوگئے۔

ابنا: شام کے ساحلی علاقے لاذقيہ کے شمال  میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شامی فوج کے اہم کمانڈر ہلال شہید ہوگئے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وہ صدر بشار اسد کے قریبی چچا زاد بھائی تھے. شام کے سرکاری ٹیلي ويژن نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کے کمانڈر ہلال اسد شمالی لاذقيہ کے قصب علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شہید ہوگئے۔  اس جھڑپ میں ان کے سات ساتھی بھی شہید ہو گئے . یہ وہی علاقہ ہے جہاں ترک فضائیہ نے شام کے ایک جنگی جہاز کو مار گرایا تھا۔  دوسری جانب شام کے مختلف علاقوں میں فوج نے کاروائی کرکے دسیوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ۔ شام نیوز ایجنسی  کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جنوبی شام کے علاقے درعا میں ایک دہشت گرد گروہ کے گھسنے کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے اس گروہ کے تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ شام کی فوج نے اسی طرح درعا البلد میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا دوسری جانب 24 دہشت گردوں نے شام کے شہر حمص ميں خود کو فوج کے حوالے کردیا ۔ شام سے ہی ذرائع نے بعض علاقوں میں حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہروں کی خبر دی ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ادھر اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ بھی شام کے صوبے حسکہ میں پہنچنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲